غلبہ¿ اسلام کی جدوجہد امت کے فرائض میں اہم فریضہ ہے:اشرف جلالی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہو تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ”مرکز بہار مدینہ“ جلو موڑ کے سالانہ اجتماع کے سلسلہ میں ”اسلام زندہ باد کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی جلالی نے کی جبکہ کانفرنس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد حقانی جلالی نے کی۔ کانفرنس میں مرکز بہارِ مدینہ کے فارغ التحصیل حفاظ کرام کی دستارِ فضیلت کی گئی۔ ”اسلام زندہ باد کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا غلبہءاسلام کی جدوجہد امت کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہے۔ صرف اسلام ہی دین حق ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ، جامع اور آخری دین ہے۔ نورِ اسلام سے ایک انسان کے دونوں جہاں سنور جاتے ہیں۔ اسلام کی ہدایت دنیا بھر کے خزانوں کے مقابلے میں زیادہ قیمتی ہے۔ اسلام اپنے عقائد، عبادات، اخلاق اور معاملات کے لحاظ سے خوبصورت ترین دین ہے۔کانفرنس میں علامہ فرمان علی حیدری، علامہ محمد صدیق مصحفی، پیر سید کامل شاہ بخاری، علامہ محمد امانت علی بلوچ، مفتی محمد حذیفہ جلالی، علامہ محمد طلحہ احسن جلالی، حافظ محمد کعب الاسلام جلالی، علامہ محمد نعمان آسوی، علامہ محمد عادل عطاری جلالی، علامہ محمد عنصر جلالی، علامہ محمد احمد ستار جلالی و دیگر نے شرکت کی۔