انتخابات جب بھی ہوں (ن) لیگ عوامی عدالت میں سرخروہوگی:ریاض احمد گجر
فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالہ حاجی ریاض احمد گجر نے کہا ہے کہ انتخابات جب بھی ہوں (ن) لیگ مکمل طورپرتیارہے اورعوامی عدالت میں سرخروہوگی۔ حکومت نے قلیل وقت میں ملک کو معاشی اورسیاسی بحرانوں سے نکالنے کیلئے جو جدوجہد کی ہے عوام اسے سہراتے ہیں ملک مشکل وقت سے ضرورگزررہا ہے لیکن جس تدبر، برداشت ،بردباری کاپارٹی قیادت نے مظاہرہ کرکے ملک کومعاشی طورپر بحرانوں سے نکالا ہے یہ صرف قیادت کا ہی کام ہے۔