• news

 پولیس کیلئے نئی یونیفارم کی تیاری  ‘ کپڑا ‘ جےکٹس کی خریداری


لاہور (نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کے نئے یونیفارم کی تیاری کیلئے کپڑا اور جےکٹس خرید لی گئی ہےں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے ٹریفک وارڈنز کی شرٹس کےلئے 29812 میٹر کپڑا خریدا گیا، ٹریفک وارڈنز کے ٹراو¿زرز کی تیاری کےلئے 22359 میٹر کپڑا خریدا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ موسم سرما میں فورس کے استعمال کیلئے 26935 جیکٹس بھی خرید لی گئی ہیں یہ جیکٹس پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی اہلکار استعمال کریں گے۔مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے وارڈنز اور دیگر اہلکاروں کو نیا یونیفارم اورجیکٹس فراہم کر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن