امن پسند ہیں آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں:ثروت اعجاز قادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مذہبی منافرت کی طرف لیجانے والے اسلام دشمن قوتوں کے پیروکار ہیں۔مر سکتے ہیں مگر آقا کریم اور صحابہؓ کی شان میں توہین برداشت نہیں کرینگے۔امن پسند ہیں۔ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ریاست گستاخ رسول اور گستاخ صحابہ کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو دنیا کا رول ماڈل بنانا ہے۔ قرآن وسنت کی بالادستی کو قائم کرنا ہوگا۔ یہود ونصاریٰ معاشروں میں بے حیائی کو فروغ دینے کیلئے اسلام مخالف نت نئے فتنے کھڑے کررہے ہیں۔ مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالوں کوفورتھ شیڈول میں ڈالا جائے اور ان کے خلاف قانون شکنجہ مضبوط کیا جائے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اپیل کرتے ہیں مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالوں کو آینی طور پر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے مذہبی منافرت پھیلا کر انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔