فیروز والہ : جائیداد تنازعہ پر بڑے بھائی کو قتل کردیا ‘ملزم فرار
فیروزوالہ( نامہ نگار) کالا خطائی روڈ کی آبادی جمیل پارک( ڈیرہ خواباں) میں جائیداد کے تنازعہ کی بناءپر افتخار احمد نے بیٹے حسنین کی مدد سے فائرنگ کر کے بڑے بھائی ذوالفقار علی کو قتل کر دیا اور فرارہو گئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کی بیوہ الماس بی بی ملزموں کےخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کے بیوی نے بتایا میرے شوہر ذوالفقار علی کا اپنے بھائیوں کےساتھ مکان کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا۔ آئے روز افتخار اس کے بھائی ذوالفقار کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہتے تھے۔ تلخ کلامی ہوگئی جس پر افتخار علی نے بیٹے کی مدد سے فائرنگ کرکے افتخار علی کو ہلاک کردیا ملزمان فرار ہوگئے ۔مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔