شےخوپورہ مےں غےر ملکی کرنسی ‘ ہنڈی کا غےر قانونی کاروباردھڑلے سے جاری
شےخوپورہ(سلطان حمےد راہی/سےف الرحمان سےفی/ڈاکٹر الطاف حسےن) شےخوپورہ شہر مےں غےر ملکی کرنسی اور ہنڈی کا غےر قانونی کاروبارجاری و ساری ہے منی اےکسچےنج کے نام پر عوام سے لوٹ مار کی جا رہی ہے جب کہ کوئی حکومتی ادارہ ضلعی انتظامےہ پولےس سٹےٹ بےنک اس سلسلہ مےں قانونی کارروائی نہےں کر رہے شےخوپورہ کے علاقہ ہماےوں بازار اور جہانگےر بازار مےں غےر قانونی طور پر غےر ملکی کرنسی کی لےن دےن کا دھندا جاری ہے جبکہ انہی بازاروں مےں ہنڈی کا کاروبار بھی ہو رہا ہے غےر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنےوالے لوگ ساہ لوح عوام کو غےر ملکی کرنسی مہنگے داموں فروخت کرتے ہےں زےادہ تر لوگ عمرے اور حج کی ادائےگی کے لےے رےال خرےدتے ہےں شہرےوں نے اےف آئی اے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ غےر ملکی کرنسی کا غےر قانونی کاروبار کرنے والے عناصر کےخلاف کارروائی کی جائے۔