شیخوپورہ: انتظامےہ کی ملی بھگت‘ شہر بھر مےں تجاوزات مافےا کا راج
شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی، امجد علی سلطانی سے )میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ عملہ تہہ بازاری کی مبینہ ملی بھگت اور بھتہ خوری کے باعث شہر کے بازاروں اورچوک چوراہوں میں تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے جگہ جگہ ٹھیلے اور ریڑھی پھڑی مالکان براجمان ہیں جس سے بازار اور سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں جبکہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اور شہری آمد و رفت کے حوالے سے شدید مسائل کا شکار ہیں، شہریوں کے مطابق عملہ تہہ بازاری تجاوزات کے خاتمہ کی بجائے سارا دن بھتہ جمع کرتا دکھائی دیتا ہے بھتہ خوری کے باعث بتی چوک، امام بارگاہ چوک، چھتری چوک، مین بازار، اکبر بازار، ہمایوں بازار، جہانگیر بازار، گلی ککے زئیاں، گلی حکیماں، خادم حسین روڈ لنڈا مارکیٹ ، جناح پارک چوک اور سول کوارٹرز روڈ سمیت مختلف بازاروںاور مارکیٹوں میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہیں ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، میونسپل کمیٹی کے ذرائع نے کرپشن و بھتہ خوری کے الزامات کی تصدیق نہےںکی ہے۔