• news

تحرےک انصاف پنجاب بھر میں کلین سویپ کرےگی: سرفراز ڈوگر 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین و نائب صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار پی پی 143 کے سردار سرفراز ڈوگر سے ملاقات کی اور حلقہ کی انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انتخابات میں انکی شاندار فتح کی خاطر ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس پر سردار سرفراز ڈوگر نے انکا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ہم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کی خاطر اپنا کردار اد اکررہے ہیں انتخابات میں عمران خان کا ایجنڈا فتح یاب ہوگا اور پنجاب بھر میںپارٹی کلین سویپ کرے گی، میری بطور امیدوار نامزدگی پارٹی قیادت کے مجھ پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے اور اس اعتماد کو قائم رکھوں گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن