رواں ہفتے سٹاف لیول معاہدے پر دستخط نہ ہوئے تو مئی میں آئی ایم ایف سے پیسے ملنے کا امکان ختم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جاری ہفتے کے دوران آئی اےم اےف کے ساتھ سٹاف لےول اےگری منٹ پر دستخط نہ ہوئے تو مئی مےںادارے کے بورڈ کے سامنے پاکستان کے کےس پےش ہونے کا امکان ختم ہو جائے گا۔ آئی اےم اےف کا 17 مئی تک کا بورڈکے اجلاسوں کا کےلنڈر سامنے آگےا ہے۔ اس کے مطابق اس معےاد کے دوران جمہورےہ بلےز، گوئےٹے مالا اور لکسمبرگ کے امور بورڈ کے اجلاسوں مےں زےر غور آئےں گے تاہم ابھی پاکستان کا نام شامل نہےں، کےونکہ سٹاف لےول اےگری منٹ نہےں ہو سکا ہے۔ معاہدہ کے اعلان کے 4روز کے اندر کسی ملک کا کےس آئی اےم اےف کے بورڈ کے سامنے پےش کےا جاتا ہے۔ ذرا ئع نے بتاےا ہے کہ وزارت خزانہ جو بجٹ کی تےاری مےں لگی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانیوں سے غیرمطمئن ہے اور زرمبادلہ ذخائر دو ماہ کی درامدات کے مساوی کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق 2 ماہ کی درامدات کے مساوی زرمبادلہ کی رقم 11 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے۔ دوست ممالک کے بعد پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایم ایف پھر بھی مطمئن نہیں۔ پاکستان کو 30 جون تک 3.7 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہےں۔ امکان ہے کہ ملک کا بجٹ 9جون ےا اس کے بعد پےش کےا جائے گا، گذشتی مالی سال کا بجٹ بھی دس جون کو پےش کےا گےا تھا۔