آٹا تھیلا 170 روپے مہنگا‘ روٹی 20‘ سادہ نان 30 روپے کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت میں مزید 170روپے جبکہ 80کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں ایک ہزار روپے کااضافہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے سادہ روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20روپے اور سادہ نان کی قیمت 25روپے سے بڑھا کر 30روپے کر دی ہے۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2630روپے سے بڑھ کر 2800روپے جبکہ 80کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت 12000روپے سے بڑھ کر 13000روپے ہو گئی ہے۔
آٹا مہنگا