• news

15 لاکھ ایکڑ پر جھینگوں کی فارمنگ ، محسن نقوی نے پائلٹ پروگرام کی نظوری دیدی 

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران پنجاب حکومت کے منفرد فیصلہ کے تحت صوبے میں جھینگوں (شریمپ) کی فارمنگ شروع کی جائے گی۔ پنجاب میں 15لاکھ ایکڑ سے زائد سیم و تھور زدہ ار اضی جھینگوں کی فارمنگ کیلئے استعمال ہوگی اور فارمنگ سے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شریمپ ایکوا کلچر متعارف کرانے کیلئے پائلٹ پروگرام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ایک منتخب ضلع میں ناقابل کاشت ایک لاکھ ایکڑ اراضی پر شریمپ ایکوا کلچر متعارف کرایاجائے گا اور صوبے میں بنجر زمینوں پر 10، 10 ہزار ایکڑ کے 10 شریمپ فارم قائم کئے جائیں گے۔ مقامی سرمایہ کاروں کو شریمپ فارمنگ کیلئے مخصوص مدت کیلئے بلا معاوضہ اراضی فراہم کی جائے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد شریمپ فارمنگ کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ چھوٹے کاشتکاروںکو ایک کنال تک شریمپ فارمنگ کیلئے آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شریمپ، ہیچری، فیڈمل، پروسیسنگ پلانٹ بنا کر شریمپ فارمنگ میں خود انحصاری حاصل کی جا سکتی ہے۔ شریمپ فارمنگ ماحول دوست بزنس ہے۔ ایکوا ڈور جیسا چھوٹا ملک بھی شریمپ (جھینگے) ایکسپورٹ کر کے ساڑھے 4 ارب ڈالر سے زیادہ سالانہ کما رہا ہے۔ پنجاب بھر میں 15 لاکھ ایکڑ ناقابل کاشت اراضی شریمپ فارمنگ کیلئے میسر ہے جبکہ صوبے میں قبل ازیں وفاقی حکومت کے ایک پراجیکٹ کے تحت 1250 ایکڑ اراضی پر شریمپ فارمنگ کا تجربہ کامیاب ہو چکا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شریمپ فارمنگ کے فروغ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن