• news

 آئینی حق ٹوئٹر‘ جلسوں پر نہیں ملتا‘ ثبوت لیکر عدالت جائیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (خبر نگارخصوصی +نیٹ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئینی حق ٹوئٹر‘ ریلی‘ جلسوں پہ نہیں ملتا۔ ثبوت لیکر عدالت‘ تھانے جائیں۔ حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں۔ ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتا ہے، جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے۔ 35 پنکچر‘ 10 ارب‘ سائفر‘ امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں۔ عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں؟ جھوٹے الزام لگانا‘ الزام تراشی کرنا‘ بہتان بازی کرنا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے؟ بہروپئے! حق آئین اور قانون کے تحت ہیں جو الزام دوسروں پر لگایا مجرم خود نکلے۔ دوسروں کو چو ڈاکو کہا اور خود ڈاکو ثابت ہوئے۔ مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی۔ اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو۔ شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دو۔ عدالت میں شادی‘ بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے؟ جب تم پر قاتلانہ حملہ ہوا تو خیبر پی کے‘ پنجاب میں تمہاری اپنی حکومت اور وزیراعلیٰ تھا۔ کیا وہ سازش میں شامل تھے؟ تمہارے جھوٹوں پر انہوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟۔ ثبوت لے کر تھانے اور عدالت جائیں، شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عمران خان عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دیں۔ مخالفین، صحافیوں، جج، وکلاءکے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو۔ پاناما میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کے مقدمے میں6 سال سے تم عدالت سے فرار ہو۔ عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن