پرویز الٰہی کے گھر چھاپے کو غیرقانونی قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین وکلاء سے 18 مئی کو دلائل طلب کر لئے۔ اینٹی کرپشن نے اپنا جواب عدالت میں داخل کروا دیا جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے دی۔ راسخ الہٰی نے ظہور پیلس پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے اور درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔