سپریم کورٹ نے پشاور چڑیا گھر کیلئے افریقی ہاتھی منگوانے کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پشاور چڑیا گھر کیلئے افریقی ہاتھی منگوانے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ناساز گار ماحول کی وجہ سے ہاتھی لانے کی اجازت نہیں دی جا سکی۔ کنونشن کے تحت جانوروں کو پنجرے میں بند نہیں کیا جا سکتا، جسٹس اطہر من اللہ نے دریافت کیا کہ زمبابوے کی حکومت نے ہاتھی لے جانے کی اجازت دی۔ زمبابوے حکومت کا اجازت نامہ کیس کے ہمراہ نہیں لگایا گیا۔