• news

وکیل کیخلاف ڈکیتی کے مقدمہ پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال

لاہور (خبر نگار) وکیل کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پرگزشتہ روز بھی لاہور کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال ہوئی۔ بار کونسل کے مطابق پولیس نے تھانہ سبزہ زار میں یاسر انور ایڈووکیٹ کیخلاف جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمہ میں وکیل کیخلاف ڈکیتی کی سنگین دفعات بھی شامل کی گئیں۔ وکلاء نے حکام سے اپیل کی بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو معطل اور ایف آئی آر خارج کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن