تحریک انصاف کے 14 سابق ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز کا بلال اسلم بھٹی کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب، خالدگھرکی، ارشاد ڈوگر، طارق ثناء باجوہ، طارق سعادت، ضمیر، علی محمد خان، جاوید انور، امین ذکی اور دیگر شریک ہوئے۔ سابق ٹکٹ ہولڈرز نے عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کے وکیل انس ہاشمی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔