قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے ، قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،شیخ رشید
راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہیں ، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی،جوعدلیہ کے آئین اورقانون کافیصلہ نہیں مانے گاوہ آئین اورقانون کے شکنجے میں آجائیگا،آج سے آخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہے جس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑیگی،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے 13 پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں۔سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا 13 پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کر دے گی جوعدلیہ کے آئین اورقانون کافیصلہ نہیں مانے گاوہ آئین اورقانون کے شکنجے میں آجائیگاایک سال میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کومعاشی سیاسی اقتصادی گڑھے میں گرادیا ہے نہ عدلیہ کے کہنے پر پیسے دیے نا سکیورٹی دی اور نہ ہی اسمبلی کی کارروائی کی کاپی دی جس کا نتیجہ کھلی آئینی اور قانونی جنگ نکلے گامیں بشکیک سے3روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ چکاہوں جہاں پرمیں نے ایک سٹیڈیم میں عظیم الشان تاریخی جلسے اورایک بہت بڑے پاکستانیوں کے عشائیے سے خطاب کیاآج سے آخری5اوروں کاسیاسی میچ شروع ہوگیاہے جس میں تھرڈایمپائرکی ضرورت نہیں پڑیگی۔آئینی قانونی معاملات پرعدلیہ کی طرف سے فیصلہ عنقریب آکر رہیگا۔