• news

منی پور میں کشیدگی جاری: ہندوؤں نے 41 چرچ اور سینکڑوں گھر‘ ہسپتال جلائے

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے زیر اقتدار بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور شورش زدہ ریاست منی پور میں عیسائیوں پر انتہا پسند ہندوئوں کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران41 گرجا گھروں کو منہدم اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں، گاڑیوں، کاروباری اداروں اور ہسپتالوں کو نذر آتش کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے رانی وینگ، جیری بام میں گزشتہ چند دنوں کے دوران ہندوئوں کی طرف سے ایسے حملے کئے گئے۔ گھروں اور گرجا گھروں کو آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں انسانی حقوق کے کارکن حملوں پر خاموش رہنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک انسانی حقوق کے کارکن کرن نے ٹوئٹر پر لکھاکہ مودی اس کا مزہ لے رہے ہیں اور یہاں تک کہ جشن منا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اس ہنگامہ آرائی پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ وہ اپنی نئی ٹوپی کے ساتھ مصروف ہے جسے وہ کل پہنیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن