کراچی ایئر پورٹ‘ غیر ملکی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ‘ مسافر کا انتقال
کراچی ( سٹاف رپورٹر )عمان ایئر کی بنگلا دیش کے لیے پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم مسافر کا انتقال ہو جانے پر طیارہ میت لے کر منزل کی طرف چلا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائی 311 مسقط سے چٹاکانگ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر پرواز کے دوران ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بوئنگ 737 طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد کراچی ایئر پورٹ کے ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد شلجونی نامی مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی۔بعد ازاں طیارہ انتقال کرنے والے مسافر کی میت لے کر منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔