• news

کامران ٹیسوری نے گورنر ہائوس کے باہر گھنٹی لٹکا دی

کراچی ( سٹاف رپورٹر )گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عوام کی شکایات کے لیے گورنر ہائوس کے باہر گھنٹی لٹکا کر مغل بادشاہ جہانگیر کی یاد تازہ کر دی جنہوں نے سترہ ویں صدی میں محل کے باہر انصاف کی گھنٹی نصب کی تھی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، گورنر ہائوس کے باہر اپنی شکایات اور مسائل لے کر آنے والوں کے لیے گیٹ پر اطلاعی گھنٹی نصب کر دی۔یہ گھنٹی ہنگامی صورت حال کے لیے ہے اور اس کا وقت رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک ہوگا۔ کامرا ن خان ٹیسوری نے کہا کہ اس کا باضابطہ افتتاح بدھ، 10 مئی کو 3 بجے میڈیا کے سامنے ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فہیم خان نے گورنر ہائوس کے باہر غلط ویڈیو بنا کر گھنٹی نہ لگنے کا غلط پروپیگنڈہ کیا تھا۔گورنر سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ اپنے آپ کو عوامی نمائندہ کہنے والے گورنر ہائوس کے باہر نصب گھنٹی کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، انھوں نے کہا اصل میں انھیں گورنر ہائوس عوام کے لیے کھولا جانا ہضم نہیں ہو رہا، کیوں کہ یہ ان کے لیڈر کا وعدہ تھا جو میں نے پورا کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن