• news

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تعیناتی کے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرکی تعیناتی کے عمل کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کر کے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے محمد الطاف یونس کی درخواست پرسماعت کی۔جس میں وائس چانسلرزکی تعیناتی کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزارکے وکیل اجمل خان نے بتایا کہ کہ پنجاب کی نگران حکومت وائس چانسلرز تعینات کررہی ہے۔وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ کہ نگران حکومت کے پاس صرف روزمرہ کے معمولات کو نمٹانے کا اختیارہے۔وہ وائس چانسلرزتعینات نہیں کرسکتی ۔وکیل نے استدعا کی کہ قانون کے برعکس یونیورسٹیزمیں وائس چانسلرزکی تعیناتی کیعمل کو شروع کیا گیا ۔اس عمل کواختیارسے بالا ہونے کی وجہ سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن