• news

حسن صدیق نے ڈاکٹریٹ  کی ڈگری حاصل کرلی


لاہور (خصوصی نامہ نگار )حسن صدیق نے سول ملٹری تعلقات اور میڈیا کے کردار پر تحقیی مقالہ لکھ کر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی۔پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم حسن صدیق نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری شعبہ ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر عائشہ اشفاق کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان " سول ملٹری تعلقات کا جائزہ: پاکستانی پریس کا اجمالی خاکہ اور سماجی ذمہ داری 2018-2008" تھا۔اپنے پی ایچ ڈی مطالعہ میں، حسن صدیق نے پاکستان میں سول ملٹری تعلقات کی پریس کوریج کے اہم مسئلے کا جائزہ لینے کے لیے مواد کے تجزیہ اور انٹرویوز کے امتزاج کا استعمال کیا۔ حسن صدیق اس وقت ورلڈ بینک کے فنڈڈ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام میں کمیونیکیشن سپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن