چین نے پاکستان کی مسلسل مدد کا اعلان کرکے دل جیت لیے:جہانگیراشرف
لاہور(خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ” جہانگیر اشرف وینس “ نے ملک چین کا شکریہ ادا کرتے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی دباﺅ کم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل مدد کرنے کا اعلان کر کے چائینہ نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ برصغیر ہندو پاک اور ایشیاءکے لوگ صدیوں سے یورپ کی طرف دیکھتے رہے ‘ جب امریکہ س±پر پاور بنا تو اسکے ساتھی بھی بنے مگر خوش حالی کی جگہ غلامی ہی مقدر بنی لیکن اب خوشی کی بات ہے کہ غریب ملکوں کے مسائل حل کرنے کے لیے چین کی قیادت مثبت انداز سے امید کا مظہر بن کر سامنے آئی ہے جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات سر انجام دےکر جو شہرت اور عزت حاصل کی اس کا تقاضا ہے کہ چین کے تعاون سے ایشیائی ملکوں کی بہتری کے لیے کام شروع کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈیمویٹک پارٹی کی خواہش کہ ” پاکستان اندورنی طور پر ایک مہذب ، جمہوری اور فلاحی ریاست بنے جو بیرونی طور پر دنیا بھر میں امن و سلامتی اور انسانیت کی عزت و تکریم کی مددگار بنے “ کی تکمیل کا وقت قریب آتا جارہا ہے۔