پاکستان اب عمران خان نہیں بلکہ محفوظ ہاتھوں میں ہے‘سیف الملوک کھوکھر
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کسی عمران خان کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ محفوظ ہاتھوں میں ہے اور کرائسس سے باہر نکل آیا ہے، پاکستان ایک بار پھراللہ کے فضل سے درست سمت میں جا رہا ہے چیزیں بہت بہتر ہوئی ہیں، مہنگائی ہے لیکن دو سے چار ہفتوں میں مزیدبہتری نظر آئے گی،فتنہ خان اوپر سر پر کالی بالٹی لے لیتا ہے ، شہبازشریف دو سال جیل میں رہے،کبھی وہیل چئیر پر بیٹھے نہ بالٹیاں سر پر لیں۔گذشتہ روزکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ فتنہ خان بتائیں کہ انہوں نے اپنے چار سالہ اقتدار میں بیرونی قرضوں کا بوجھ تو پاکستانیوں پر ڈال دیا مگر انہوں نے اس وقت کوئی ایک میگا منصوبہ تو دور کی بات کو ئی چھوٹا سا عوامی فلاحی منصوبہ بھی عوام کو نہیں دیا تھا۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات تھے کہ ایک آدمی کی انا کے سبب 2 صوبوں پر زبردستی الیکشن مسلط کیا جا رہا ہے۔