• news

پی ٹی آئی حکمرانوں کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرےگی :سیمی بخاری

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا ڈاکٹر سیمی بخاری شنیلا روت نے پارٹی امیدوار ان کی انتخابی مہم کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی امپورٹڈ حکمران ٹولے کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑے گی رہنماو¿ں نے کہا کہ کپتان کی ٹیم میدان میں کھڑی ہے۔ اور بھگوڑے نواز شریف کے امیدوار کہیں نظر نہیں آرہے ان کا لیڈر ملک چھوڑ کر بھاگا اور ن لیگ میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چیلنج ہے کہ ان کے امیدوار ان کی ضمانتیں ضبط ہو ں گی عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ چور ٹولے کی آماجگاہ بن چکی ہے عوام ان سے نفرت کرتے ہیں تحریک انصاف پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں شدید اذیت کا شکار ہیں حکمرانوں کو اپنی عوام کی کوئی فکر نہیں صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن