• news

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ایس سی فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ امتحانات کے نتائج کا اعلان


 لاہور (نیوز رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پیر کے روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے ایم ایس سی فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 44 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 19 پاس اور 25 فیل ہوئے۔ مزید برآں ایم ایس آرتھوپیڈک سرجری پارٹ III پہلے سالانہ تھیوری امتحانات میں دو امیدوار اور ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری پارٹ II دوسرے سالانہ تحریری امتحان میں ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن