کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس منعقدہواجس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری و مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوانے کہاکہ لاہور برج توسیعی منصوبے کو 31 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا۔سمن آباد انڈر پاس پر کام تیزی سے جاری ہے اورہر شفٹ پر مانیٹر تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے اس موقع پر سگیاں روڈ، پھول چوک، فیض پور انٹرچینج اور کوٹ عبدالمالک سے ملحقہ سڑکوں کا باقی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں گلبرگ تا ڈیفنس سگنل فری کوریڈور اور بیدیاں روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اورکمشنر لاہور کو لاہور شہر کی اہم سڑکوں کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کے بارے میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید چوہان،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔