• news

شازیہ مری ارکان میں سپاری بانٹتی رہیں ، اجلاس بغیر کورم جاری رہا 

قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں چند ارکان موجود تھے۔ اجلاس میں کورم پورا نہ تھا۔ پورا اجلاس بغیر کورم کے ہی جاری رکھا گیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران جب مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ”میں بہت گنہگار انسان ہوں“ تو ان کے پیچھے نشست پر بیٹھے شیخ فیاض الدین نے کہا کہ ”بے شک“۔ پی ٹی آئی کے رکن نے جب سپیکر سے شیخ روحیل اصغر کے الفاظ حذف کر نے کا کہا تو شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ میں نے کسی کا نام تو نہیں لیا۔ وقفہ سوالات کے دوران جب پارلیمانی سیکرٹری رانا ارادت شریف نے سوال کا جواب دیا تو سپیکر نے شیخ روحیل اصغرسے پوچھا کہ کیا آپ رانا ارادت کے جواب سے مطمئن ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں رانا صاحب سے تو مطمئن ہوں لیکن ان کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں۔ وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری ارکان کو سپاریاں تقسیم کرتی رہیں، جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو نے کہا کہ پچھلی حکومت میں مجھے کہا گیا کہ پارلیمانی سیکرٹری بن جاﺅں لیکن میں نے جواب دے دیا کہ میں جھوٹ نہیں بول سکتی، بیورو کریسی پارلیمانی سیکرٹری کو جھوٹ بولتی ہے جسے اسے ایوان کے سامنے رکھنا پڑتا ہے۔

چوہدری شاہد اجمل

چوہدری شاہد اجمل

ای پیپر-دی نیشن