• news

شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہورچارج سنبھال لیا


لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے31 کامن سے ہے اور ان کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائیٹر افسران میں ہوتا ہے۔ لاہور تعیناتی سے قبل سید علی ناصر رضوی سی پی او فیصل آباد کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اے آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور 04اضلاع میں ڈی پی اوکے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد ہو گا۔شہر لاہور میں امن و امان کا قیام اورشہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ روایتی تھانہ کلچر کا خاتمہ اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔نئے تعینات ہونیوالے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی شریک ہوئے، ایس پی ڈولفن، ایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی اجلاس میں موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی آئی جی کو شہر میں امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ اوز کو کرائم سین پر خود جا کر شواہد اکٹھے کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن