مراد سعید کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع، عدالت نے ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رہنما تحریک انصاف مراد سعیدکی حفاظتی ضمانت میں 22مئی تک توسیع کرتے ہوئے حکام سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو ہراساں اور گرفتار کرنے سے روکنے سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جواب داخل کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت کے روبرو استدعا کی گئی کہ مراد سعید کے خلاف زیر تفتیش تمام کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیاگیا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مسلسل مقدمات کا اندراج کررہی ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سرکاری حکام کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت تمام نامعلوم درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔