• news

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ایک بار پھر عمران پر شدید تنقید

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے عمران خان کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام اس فتنے کے شر سے بچیں ،عمران خان نے پیسے لیکر ٹکٹ فروخت کیے ہیں اور اب دیئے گئے ٹکٹ منسوخ کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا  اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں ججز کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ بیچے جارہے ہیں عمران خان نے ٹکٹ جنھیں دیئے ان سے بھی کروڑوں روپیہ لیکروڑوں روپے لیکر ڈکار مار گئے کوئی گوگی کھا گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان اب نیا ڈرامہ کرنے لگا ہے کہ وہ ٹکٹ واپس لینے لگا ہوں نیا فراڈ کیا جارہا ہے یہ فراڈیا آدمی ہے لوٹ مار اسکا کام ہییہ بندر کھیل شروع کرنے لگا ہیجنھوں نے ٹکٹ نہیں لئے انہیں کہہ رہا ہے وہ اسکا پہرہ دیں اور مجھے سیکورٹی دیں ابھی انہوں نے ریلیوں کی کال دی 20 آدمی نہیں نکلے لوگ اس شر اس فتنے سے بچیں۔

ای پیپر-دی نیشن