اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 سونا ریکارڈ 3200 روپے تولہ مہنگا
کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 99پیسے کے اضافے سے 283.85 روپے کی سطح سے بڑھ کر284.84 روپے پر آ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے بڑھ کر 290وپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالرز کی تیزی سے 2031 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونے کے بھاؤ 3200 روپے تولہ اضافے سے 2لاکھ 30ہزار 100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2744 روپے اضافہ سے 1لاکھ 97ہزار 274 روپے کی بلند ترین سطح پر رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے بڑھ کر 3000 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔