• news

’’عمران گرفتار‘‘ عالمی‘ بھارتی میڈیا‘ ویب سائٹس پر شہ سرخیاں جمائی گئیں

اسلام آباد /نئی دہلی (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو جہاں ملکی میڈیا نے شہ سرخیوں کے طور پر شائع کیا تاہم عالمی اور خصوصی طور پر بھارتی میڈیا نے بھی ان کی گرفتاری کی خبروں کو شہ سرخیوں کے طور پر شائع کیا۔ گرفتاری پاکستانی میڈیا کی طرح بھارتی میڈیا میں بھی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور تقریباً تمام ویب سائٹس نے ان کی گرفتاری کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا جبکہ ٹی وی چینلز پر بھی کئی گھنٹوں تک ان کی خبر چلتی دکھائی دی۔ بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل نے متعدد خبریں شائع کیں جبکہ ان کی گرفتاری کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔ ٹائمز آف انڈیا نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا جبکہ ویب سائٹ نے ان کی گرفتاری سے متعلق متعدد خبریں شائع کرنے سمیت اس کا لائیو بلاگ بھی چلایا۔ انڈیا ٹوڈے ویب سائٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کی خبر کو اہم خبر کے طور پر شائع کیا۔ نشریاتی ادارے نیوز 18 کی ویب سائٹ نے بھی گرفتاری کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا اور لکھا کہ 70 سالہ سیاست دان کو ان کے اوپر درج متعدد مقدمات میں سے ایک میں گرفتار کیا گیا۔ انڈین ایکسپریس نے بھی اپنی رپورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔ دی ہندو نے بھی عمران خان کی خبر کو شہ سرخی کے طور پر شائع کیا۔

ای پیپر-دی نیشن