لاہور بار کا عمران کی گرفتاری کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان‘ ہائیکورٹ بار نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
لاہور(نیٹ نیوز) لاہور بار ایوسی ایشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف آج ہڑتال کی کال دیدی۔ صدر لاہور بار رانا انتظار کا کہنا ہے حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے اور ہر صورت اپنے سیاسی حریفوں کو زیر کرنا چاہتی ہے۔ رانا انتظار نے کہا کہ یہ صورتحال ملک میں امن و امان خراب کر رہی ہے، عمران خان کی گرفتاری اور عدالت کے تقدس پامالی کی مزمت کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشیاق چوہدری نے کہا عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری عدلیہ کی توہین اور آرٹیکل 10 اے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، عمران خان کو اگر گرفتار کرنا تھا تو قانونی طریقہ اختیار کرنا چاہئے تھا۔