• news

عوام کا تحفط یقینی بنائیں گے، ریست پر حملے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا: محسن نقوی

 لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی اور انسپکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات کرائیں۔ صوبہ بھر میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ احتجاج کی آڑ میں عوام کے روزمرہ معمولات زندگی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سٹرکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں۔ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز سے نبھایا جائے گا۔ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ سیاست نہیں، سراسر دہشت گردی ہے۔ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ریاست پاکستان پر  حملے میں ملوث کسی  ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن