• news

عوام تمہارے جھوٹ، سازش اور تماشے جان چکی، نہیں نکلیں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہو سکتا ہے نہیں یقینا عوام تمہارے جھوٹ سازش اور تماشے جان چکی ہے، اِس لئے نہیں نکلیں گے، گرفتار تم فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ چوری اور اپنی بیٹی کو ظاہر نہ کرنے کے جرم میں ہو نگے،جو تمہارے خلاف کیس ہیں اور تم اْن سب میں مجرم ہو۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ تم ذہنی مریض ہو، تمہارا ذہن شیطان کا گھر ہے جو ہر وقت سازش کے لئے تیار رہتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ فوج اْس کی نہیں ہوتی جو فوج کے شہیدوں کے خلاف غلیظ مہم چلاتا ہے عوام اْس کی نہیں ہوتی جو ملک کے خلاف سازش کرتا ہے، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی آر پنجاب کی تمہاری اپنی حکومت نے نہ کاٹی، تحقیقات تمہارے اپنے پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ نے نہیں کیں قاتلانہ حملے کے الزام نہیں ثبوت عدالت لے کر جاؤ. اب بس ! ۔ 

ای پیپر-دی نیشن