• news

جہاں سے سستا تیل ملا خریدیں گے،وزیر مملکت پٹرولیم

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں مصدق ملک سے سوال کیا گیاکہ کیا پاکستان مستقبل میں بھی روسی تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے؟جس کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے، پاکستان پیٹرولیم ضروریات کا 84 فیصد حصہ درآمد کرتا ہیجس میں سے زیادہ تر عرب ممالک سے حاصل کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن