عمران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے :اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ ( نمائندہ خصوصی)پاکستا ن تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران کی گرفتاری دیر آید درست آید ہے القادر ٹرسٹ کیس عمران کی کرپشن کہانیوں میں ایک اور اضافہ ہے توشہ خانہ فارن فنڈنگ،رنگ روڈ،کرپشن،مالم جبہ،ہیلی کاپٹر، لوٹ کھسوٹ کی سیاہ تاریخ رکھنے والے اور چور ڈاکو ؤں کی سرپرستی کرنے والے عمران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے عمران کی گرفتاری پرواویلا کرنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں۔ بی آر ٹی کیس میں حکم امتناعی لے رکھا ہے۔ عمران کی الزام تراشیوں اور گند ی سیاست کے باعث ادارے عدلیہ صحافت اور قوم تقسیم کا شکارہے یہی عمران کی خواہش اور پلان ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔