سرمایہ کاروں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر خصوصی معاونت فراہم کرینگے:کمشنر
ؒٓؒٓؒٓلاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت سرمایہ کاروں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر خصوصی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کاروباری افراد کو کمرشل پراپرٹی سے متعلقہ کوائف کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گا۔ کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کے لیے صوبائی دارالحکومت میں پرکشش مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے ریسورس جنریشن کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر اقدامات اٹھائے گا۔اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کو تاخیری حربوں و غیر ضروری کارروائیوں سے بچانا ہے۔پلاٹس و دیگر کمرشل املاک کی نیلامی کے لیے بڈنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔