عمران کی گرفتاری سے ملکی حالات مزید خراب ہوں گے:حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ عمران خان کی بلاجواز گرفتاری ملک حالات خراب کرنے کی حکومتی سازش ہے۔حکومت نیب کے ذریعے عمران خان کو مرعوب نہیں کرسکتی۔حکمران گرفتاریوں اور چھاپوں سے آزادی کی تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے۔تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کی گرفتاریاں غیر جمہوری اور آمرانہ ہیں۔حکومت عمران خان کی مقبولیت سے گھبرا کر اوچھے اور وحشیانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔حکمران اتنا ظلم کریں جتنا کل کو برداشت کر سکیں۔حکومت عمران خان کو زیادہ دیر پابند سلاسل نہیں رکھ سکتے۔