قبرستان کاہنہ کاچھا میں 3500 روپے فیس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے:سیکرٹری بلدیات
ؒٓؒٓؒٓلاہور(خبرنگار)سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ماڈل قبرستان کاہنہ کاچھا میں 3500 روپے فیس کی وصولی کو یقینی بنایا جائے وہ منگل کے روز ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ماریہ طارق اور ڈپٹی سیکرٹری ایل جی ایف کے ہمراہ ماڈل قبرستان کاہنہ کاچھا کا دورہ کر رہے تھے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے ماڈل قبرستان کے دورے کے دوران فیسوں کی وصولی ، قبروں کی گنجائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کے لیے فیس 10ہزار سے کم کرکے 3500روپے کر دی گئی ہے۔ ماڈل قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نے شہر خموشاں اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ قبرستان کے داخلی راستے پر ٹف ٹائلز کی مرمت، شجر کاری کی جائے اور لاہور میں زیر تعمیر چار ماڈل قبرستانوں کا انفراسٹرکچر بھی اسی ماڈل پر تیار کیا جائے۔سیکرٹری بلدیات نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل قبرستان کاہنہ کاچھا میں اہم مقامات پر ضروری ہدایات بھی آویزاں کی جائیں۔اس موقع پر شہر خموشاں اتھارٹی کے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ماڈل قبرستان میں کل 9ہزار قبروں کی گنجائش موجود ہے اور شہرِ خموشاں کفن دفن سمیت تمام سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کررہی ہے۔سیکرٹری بلدیات کو بریف کیا گیا کہ قبرستان میں موجود سردخانے میں بیک وقت 40 میتوں کو رکھنے کی گنجائش ہیاس کے علاؤہ قبر کی کھدائی کے لیے ایکسکویٹر کی سہولت 24گھنٹے موجود ہوتی ہے اور تمام قبریں بلا تفریقِ ایک ہی سائز اور طرز کی بنائی جا رہی ہیں سیکرٹری بلدیات نے قبرستان میں موجود انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔