• news

رضا الدین صدیقی کی میت نیویارک سے وطن پہنچا دی گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)معروف کالم نگار،مذہبی و علمی شخصیت اور انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے نائب ناظم علامہ رضا الدین صدیقی کی میت نیویارک امریکہ سے نجی پرواز کے ذریعے پاکستا ن پہنچا دی گئی ہے۔انکی وصیت کے مطابق انکی نماز جناز ہ اور تدفین آج بعد نماز ظہر دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سرگودھا میں سابق وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات شاہ پڑھائیں گئے۔انکی نماز جنازہ میں سنی اتحاد کونسل۔مصطفائی تحریک پاکستان۔ جماعت اہل سنت پاکستان۔پاکستان فلاح پارٹی۔انجمن طلبہ اسلام قائدین و کارکنان،علماء مشایخ،اندون وبیرون ممالک سے ہزاروں لوگ شریک ہونگے۔علامہ رضاالدین صدیقی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

ای پیپر-دی نیشن