ایون فیلڈ: نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج پر پابندی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی پولیس نے ایون فیلڈ پر نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ لندن پولیس نے ایون فیلڈ اور نواحی شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق جمعرات کی شب 11 بجے تک ہوگا۔ گزشتہ روز ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے سبب وہاں رہائشی پڑوسیوں کا جینا دوبھر ہو گیا جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایون فیلڈ کے باہر امن و امان قائم رکھنے کیلئے صبح سے ہی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔