پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی 5 مبینہ آڈیو لیکس ، کور کمانڈر ہاو¿س پر حملے کا ذکر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی رہنماﺅں کی مزید 5 مبینہ آڈیو لیکس سامنے آگئیں جن میں کور کمانڈر ہاﺅس لاہور پر ہونے والے حملے کا ذکر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور اعجاز منہاس، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی کو لیکر پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی مسلسل آڈیوز لیک سامنے آ رہی ہیں۔ نئی آڈیو میں یاسمین راشد اور اعجاز منہاس کو آپس میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔ یاسمین راشد اعجاز منہاس سے پوچھ رہی ہیں کہ وہ لوگ ہمیں وہاں سے واٹر کینن کے ذریعے پیچھے کی جانب دھکیل رہے ہیں؟ ہم واپس لبرٹی کی جانب بڑھیں یا پھر یہیں بیٹھ جائیں۔ اعجاز منہاس نے جواب دیا کہ ادھر سے پوچھیں ناں۔ یاسمین راشد نے کہا کس سے پوچھیں۔ تو بولے دیکھیں اگر لمبا بیٹھنا ہے تو پھر لبرٹی چوک بیسٹ ہے، یا تو آپ لوگ ادھر ہی بیٹھتے جہاں پر پہلے تھے، وہاں سے اٹھ گئے ہیں تو لبرٹی زبردست جگہ ہے، وہاں چاروں جانب سے عوام آتی ہے، وہیں قالینیں بچھائیں گے، ڈیرہ لگائیں گے، لوگوں کو رات کے لیے کال دے دیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یاسمین راشد کا حکم ہے کہ کور کمانڈر آفس کو آگ لگا دو۔ آڈیو مسینجر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوںکو جناح ہاﺅس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما حملوں میں ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں۔ اعجاز چودھری اور ان کے بیٹے علی چودھری کی آڈیو کال لیک ہو گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہم نے پورا کور کمانڈر ہاﺅس لاہور تباہ کر دیا ہے۔“ علی چودھری پوچھتے ہیں کہ گولیاں چلی ہیں؟۔ اس پر اعجاز چودھری کہتے ہیں کہ ہاں جی فائرنگ ہوئی‘ پہلے تو ہوائی فائرنگ ہوئی ہے‘ پھر ایک برسٹ مارا ہے‘ تین لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔ لیک آڈیو میں کہا گیا ہے کہ ”گملے سے لیکر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی، اڑا دیا ہے سارا۔“ اس کے علاوہ شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ ”شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سنٹرل پوائنٹ؟“ شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاﺅس میں اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اس پر صغیر وڑائچ پوچھتا ہے کہ کور کمانڈر ہاﺅس؟۔ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟۔ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔ خواجہ طارق رحیم اور پی ٹی آئی ورکر ہاشم کی آڈیو گفتگو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواجہ طارق رحیم کہہ رہے ہیں کہ دیکھیں میں نے آپ کوکچھ چیزیں بھیجی ہیں جس پر ہاشم نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں واٹس ایپ پر۔ تو خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ ہاں ادھر آبپارہ میں انہوں نے آئی ایس آئی پر اٹیک کیا ہے اور 8‘ 7 بندے مارے گئے ہیں۔ ہاشم نے جواب دیا ایک سیکنڈ میں ابھی دیکھتا ہوں۔