• news

تحریک انصاف کی گرفتار خواتین اور کارکنوں کی ضمانت منظور

  اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے گرفتار تمام خواتین کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔ تحریک انصاف کے گرفتار 40 کارکنوں کو ضلع کچہری میں مجسٹریٹ عباس شاہ کے روبرو پیش کردیا گیا، گرفتار کارکنوں میں 20 خواتین بھی شامل تھیں، عدالت نے 10، 10 ہزارکے مچلکوں پر تمام خواتین کی ضمانت منظور کرلی۔  

ای پیپر-دی نیشن