• news

فن لینڈ کی وزیر اعظم نے شوہر سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا

ہیلنسکی (نیٹ نیوز) فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر مارکس رائکونن سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اپنے اکاؤنٹ سے طلاق کی اطلاع دی۔ جوڑے نے بتایا انہوں نے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ جوڑے نے کہا کہ ہم اپنی شادی کے 19 سال اور اپنی پیاری بیٹی کیلئے شکرگزار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن