• news

عمران کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا: پرویز الٰہی

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، وہ واحد سیاستدان ہیں جو چاروں صوبوں میں مقبول ہیں۔ تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی وحشیانہ طریقے سے گرفتاری، نواز شریف کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ ملک میں آج افراتفری کا عالم ہے، سارا پاکستان عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کیلئے سڑکوں پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن