• news

سیاسی جماعت کا شرپسند عناصر کی پشت پناہی کرنا شرمناک فعل: سپیکر، ڈپٹی

اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور قومی اداروں پر  الزام تراشی  کی شدید مذمت کی۔ اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس قسم کے بہیمانہ اور پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سیاسی جماعت کا شر پسند عناصر کی پشت پناہی کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے۔ پی ٹی آئی  کی جا نب سے پر تشدد احتجاج ملک کے خلاف ایک سوچی سمجھی  سازش ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن