آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل ‘بھارت ساری کمائی ہڑپ کرنے کو تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا فنانشل ماڈل تیار کرلیا گیا جس میں بھارت کو بڑا حصہ ملنے کا امکان ہے۔آئی سی سی کی کمائی کا تقریباً آدھا حصہ بھارت کو جائیگا جبکہ نئے ماڈل میں سب سے زیادہ کمانے والا بورڈ بھارت ہی ہو گا۔نئے ماڈل کے مطابق بھارت کو آئی سی سی کی سالانہ کمائی سے 38.5 فیصد حصہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، یعنی بھارت کو سالانہ 600 ملین ڈالر میں سے 230 ملین ڈالرز دینے کی تجویز ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو مجموعی کمائی کا 6.89 فیصد،کرکٹ آسٹریلیا کو6.25 فیصد او ر پاکستان کو 5.75 فیصد دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔سب سے زیادہ حصہ ملنے والوں میں انگلینڈ دوسرے،آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی سالانہ کمائی میں سے 41 ملین ڈالر دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کو 37.53 ملین ڈالر اور پاکستان کو 34.51 ملین ڈالر ملے گا۔نیوزی لینڈ کو 4.73 فیصد حصے کے بعد 28.38 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ویسٹ انڈیز کو 4.58 فیصد،سری لنکا 4.52،بنگلہ دیش کو 4.46 فیصد ملنے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کو 4.37 فیصد، آئر لینڈ 3.01 فیصد اور افغانستان کو 2.80 فیصد حصہ ملنے کاامکان ہے۔آئی سی سی فل ممبرز کو سالانہ کمائی میں سے 88.81 فیصدجبکہ ایسوسی ایٹ ممبر ز کو 11.19 حصہ ملے گا یعنی فل ممبر ز کو 532.84 ملین ڈالر جبکہ ایسوسی ایٹ ممبر زکو 67.16 ملین ڈالر حصہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔