اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ کو روکنے والی نئی دوا تیار
برکلے، کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) جامعہ کیلیفورنیا کے ماہرین نے ایک مختصر سالمے (مالیکیول) پرمبنی دوا تیار کی ہے جو عمر رسیدگی میں ہونے والے اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے جسے ’ایج ریلٹڈ میکیولر ڈی جنریشن‘ کہا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، یہ ذیابیطس سے ہونے والے ریٹینوپیتھی (آر ڈی) اور ریٹائنیٹس پگمینٹوسا (آر پی) کے لیے بھی مفید علاج بن سکے گا۔